کورونا وائرس، بلوچستان میں 76587افراد کی سکریننگ ہو چکی

کوئٹہ:حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی، ڈائر یکٹرجنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر فہیم آفریدی، ڈاکٹر احمد ولی نے کہا ے کہ بلوچستان میں کرونا وائر س کی اسکریننگ کی غرض سے اب تک 76587 افراد کی جانچ پڑتال کی گئی ہے جن میں سے 3412افراد کوجوکہ ایرانی زایرین کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اب تک 15مشتبہ کیسز کو ریفر نس لیب میں بھیجا جا چکا ہے جن میں سے 12افراد میں اس بیماری کی تصدیق نہیں ہوئی ہے جبکہ 3افراد کے نتائج آناباقی ہیں بلوچستان میں کرونا وائر س کا کوئی بھی مصدقہ کیس اب تک سامنے نہیں آیا ہے،گزشتہ سال ٹی بی کنٹرول پروگرام کی کارکردگی گزشتہ 20سال میں سب سے بہترین رہی سال 2019میں بلوچستان میں 10ہزار 160افراد میں ٹی بی کی تشخیص کرکے انکا علاج کیاگیا، یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پر یس کلب میں کورونا وائر س اور عالمی یوم انسداد ٹی بی کے حوالے سے منعقدہ میڈیا کانفر نس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر صوبائی منیجر ٹی بی کنڑولپروگرام بلوچستان ڈاکٹر احمد ولی، ڈاکٹر سعید اللہ خان،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر شہزادہ ذوالفقار بھی موجود تھے، لیاقت شاہوانی نے کہا کہ محکمہ صحت نے کورونا وائرس کی صورتحال کی نگرانی کے لئے سول سیکرٹریٹ میں ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے جوکہ چوبیس گھنٹے فعال رہتا ہے، انہون نے کہا کہ پاکستان ہاوس تفتان کو قرنطینہ کیلئے منتخب کیا گیا ہے 4834افراد جن کی ایران جانے سے متعلق معلومات تھیں ان کی اسکریننگ کے گئی اور 3412کو قرنطینہ میں رکھا گیا۔بلوچستان کے اضلاع جن میں چاغی، پنجگو ر، کیچ، واشک، گوادر شامل ہے جنکی سرحدیں ایران سے لگتی ہیں جبکہ قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، پشین، کوئٹہ وہ اضلا ع ہیں جن کے باڈر افغانستان سے لگتے ہیں ان اضلاع کو اس مقصد کیلئے چنا گیا ہے تاکہ ان علاقوں سے کرونا وائر س کے وبا ء کی ممکنہ داخلے کو بلوچستان میں آنے سے روکاجاسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں