لاپتہ افراد کی عدم بازیابی ، عید الفطر کو احتجاجی ریلی نکالی جائےگی،بی ایس او

تربت: بی ایس او کا لاپتہ بلوچ افرادکی عدم بازیابی کیخلاف عید الفطر کو تربت میں ریلی کا اعلان۔ بی ایس او تربت زون اور بی ایس او پجار تربت زون کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں بی ایس او اور بی ایس او پجار کی مقامی قیادت اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈا زیر بحث ہوا جس میں عید کے پہلے دن لاپتہ بلوچوں کے لیے ایک احتجاجی ریلی نکالی نکالنے پر اتفاق کیا گیا۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ ریلی مختلف سڑکوں سے ہوکر شھید فدا چوک تک اختتام پزیر ہوگا۔اجلاس میں کیچ کے باشعور عوام اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے اپیل کی گئی کہ اس احتجاجی ریلی میں شرکت کرکے قومی فریضہ فورا کریں۔دریں اثنائ۔تربت سول سوسائٹی کے ترجمان نے کہا کہ عید خوشی اور ایک دوسرے کے ساتھ محبت بانٹنے کا دن ہے مگر بدقسمتی سے بلوچستان میں یہ دن بھی خوشی کے بجائے سوگوار گزرتی ہے۔ترجمان نے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے عوام سے پرزو اپیل کی ہے کہ وہ بی ایس او اور بی ایس او پجار کی کال پر عید کو احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں