میر عبد القدوس کی جانب سے عید الفطر پر قیدیوں کی سزاﺅں میں تخفیف سے 395قیدیوں کی سزاءمیں کمی جبکہ 5قیدی رہا ہو گئے
کوئٹہ( این این آئی) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس کی جانب سے عید الفطر پر قیدیوں کی سزاﺅں میں تخفیف سے 395قیدیوں کی سزاءمیں کمی جبکہ 5قیدی رہا ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو کی منظوری کے بعد صوبائی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر بلوچستان کی بارہ جیلوں میں قید تین ہزار قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی تخفیف کا اعلان کیا تھا، سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزا پر اس رعایت کا اطلاق نہیں ہونا تھا سزا میں رعایت کا نوٹی فیکشن ملنے کے بعد جیل حکام نے قیدیوں کی رکارڈ کی جانچ پڑتال کی تو کوئٹہ جیل سے تین اور لورالائی جیل سے صرف دو قیدی رہا ہوسکے جبکہ 395قیدیوں کی سزا میں کمی ہوئی جس میں مچ جیل کے 184 قیدیوں کی سزا میں تخفیف ہوئی ۔
Load/Hide Comments


