کوئٹہ ،چاندرات پر ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد،خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی
کوئٹہ( آئی این پی ) بلوچستان حکومت نے چاند رات پر ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی کا فیصلہ کردیا ، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے وزیر داخلہ نے ڈپٹی کمشنرز، پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی کا مقصد چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے انسانی جانوں کے ممکنہ ضیاع کو روکنا ہے۔ ہوائی فائرنگ پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ چاند رات اور عید پر ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ ہوائی فائرنگ کی اندھی گولی کسی کی جان لے سکتی یا کسی کو عمر بھر کی معذوری سے دوچار کرسکتی ہے۔ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ ایک قانونی جرم ہے جو کسی کی عید کی خوشیوں کو زندگی بھر کے غم میں بدل سکتی ہے ، اپنی چند لمحوں کی خوشی کے لیے کسی کے گھر کو ماتم کدہ نہ بنائیں۔


