سبی میں ٹریفک حادثہ 1شخص جاں بحق خواتین اور بچوں سمیت 7افراد زخمی
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سبی میں ٹریفک حادثہ 1شخص جاں بحق خواتین اور بچوں سمیت 7افراد زخمی ہو گئے۔ لیویزحکام کے مطابق سبی کے علا قے مٹھڑی بائی پاس کے قریب ٹرک اور گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 1شخص جاں بحق خواتین اور بچوں سمیت 7افراد زخمی ہو گئے۔ لیویز نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج ومعالجے کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا مزید کاروائی جاری ہے۔
Load/Hide Comments


