پاکستان میں مونکی پوکس کے دو کیسز سامنے آنے کے بعد بلوچستان میں محکمہ صحت متحرک ہوگیا

کوئٹہ: ملک میں مونکی پوکس کے دو کیسز سامنے آنے کے بعد بلوچستان میں محکمہ صحت متحرک ہوگیا ، کوئٹہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرونی ممالک سے آنے والی فلائٹس کے مسافروں کی اسکریننگ کیلئے خصوصی ٹیم کی تشکیل دے دی گئی ، محکمہ صحت نے ایس او پیز بھی جاری کردیں ۔ڈائریکٹر جنرل صحت بلوچستان نور احمد قاضی نے بتایا کہ مونکی پوکس کے دو کیسز سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت نے اقدامات شروع کردئیے ہیں ، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کرنے کیلئے محکمہ صحت کی ایک ٹیم تشکیل دے دی ہے جو ائیر پورٹ پر موجود رہے گی اور بیرون ممالک سے آنے والی فلائٹس کی مسافروں کو چیک کرنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے گی ۔ ڈی جی صحت نے مزید بتایا کہ صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسرز اور ایم ایسز کو ایس او پیز جاری کردی گئیں ہیں ، یہ ایس او پیز تقریبا کرورنا کی صورتحال جیسی ہیں ۔نور احمد قاضی نے بتایا کہ مونکی پوکس کے خطرے کے پیش نظر کوئٹہ سمیت تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں پانچ پانچ بستر بھی علیحدہ لگائے جارہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں