گوہلو،گاڑی کھائی میں گر نے سے خواتین اور بچوں سمیت 6افراد زخمی
کوئٹہ: گوہلومیں تیز رفتار ی کے باعث گاڑی کھائی میں گر نے سے خواتین اور بچوں سمیت 6افراد زخمی ہو گئے ۔لیویز حکام کے مطابق بدھ کو کوہلو کے علا قے گرانڈ وڈھ میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر گھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار خواتین اور بچوں سمیت 6افراد زخمی ہو گئے ۔ لیویز نے زخمیوں کو فوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔
Load/Hide Comments


