تمام نادہندگان اپنے ذمہ بجلی کے واجبات جمع کرائیں،کیسکو

کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) تمام نادہندگان کے بجلی کے کنکشنزبلاتاخیر منقطع کررہی ہے جواپنے بجلی کے موجودہ بل اوربقایاجات بروقت ادانہیں کررہے ہیں جن میں سرکاری، نجی، گھریلو، کمرشل سمیت زرعی نادہندہ صارفین شامل ہیں۔اس کے علاوہ اُن تمام نادہندگان کو بل جمع کرانے سے متعلق نوٹسز بھی ارسال کئے جارہے ہیں جس میں بلوں کی عدم ادائیگی پر بجلی منقطع کرنے کے بارے میں پیشگی اطلاع بھی دی جارہی ہے تاکہ صارفین کسی بھی ممکنہ زحمت سے بچنے کے لئے اپنے بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔اس سلسلے میں کیسکونے تمام نادہندہ سرکاری محکوں کو بلوں کی ادائیگی کے لئے نوٹسزبھی بھیج دئیے ہیں جس میں بجلی واجبات کی ادائیگی کیلئے متعلقہ سرکاری محکموں سے اپیل کی گئی ہے۔ جس کے بعد بل جمع نہ کرانے کی صورت میں کیسکوکی ٹیمیں اُن کے برقی کنکشنز منقطع کردے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں