ایشین ترقیاتی بینک اور حکومت پاکستان کے مابین ایمرجنسی امداد معائدے پر دستخط

اسلام آباد:ایشین ترقیاتی بینک اور حکومت پاکستان کے مابین ایمرجنسی امداد معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں ۔معاہدے کے تحت اے ڈی بی 300 ملین ڈالر لون ایگریمنٹ اور 5 ملین ڈالر گرانٹ کی صورت میں دیگا۔ اس سلسلے میں تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی ۔وفاقی وزیر خسرو بحتیار کا احساس پروگرام اور شعبہ صحت اور صفائی کیلیے فنڈنگ پر ایشین ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا ۔ایمرجنسی امداد انسداد کرونا اور احساس پروگرام کے زریعے نقد رقم کی منتقلی کے لئے استعمال ہو گی۔. کنٹری ہیڈ ایشین ترقیاتی بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کورونا صورتحال میں سماجی و اقتصادی شراکت دار جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں