بلوچستان کی خونی شاہراہوں پر ایک ماہ میں 846 حادثات، 22 افراد جاں بحق، 1335 زخمی

وندر (آن لائن) بلوچستان کی خونی شاہراہوں پر گزشتہ ماہ 846 حادثات میں 22 افراد جاں بحق اور 1335زخمی ہوئے، میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر (ایم ای آر سی) 1122 بلوچستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ بلوچستان کی خونی شاہراہوں پر 846 حادثات رونما ہوئے۔ مختلف حادثات میں 22 قیمتی جانیں لقمہ اجل بن گئی جبکہ حادثات میں 1335 افراد زخمی ہوئے۔ سب سے زیادہ ٹریفک کے حادثات وندر اور لسبیلہ کے مقام پر 115 جن میں 176 افراد زخمی جبکہ 3 قیمتی جانیں لقمہ اجل بن گئیں۔ لسبیلہ کے مقام پر 49 حادثات میں 60 افراد زخمی ہوئے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق این 25، این 50، این 65، اور این 70 پرہونے والے حادثات بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں