حب، نوجوان غوطہ خوروں کی گہرے سمندر میں وہیل مچھلی کے ساتھ سیر

حب: حب کے قریب کراچی کی ساحلی بستی مبارک ولیج کے غوطہ خور نوجوانوں یاسر بلوچ اور ظہیر بلوچ نے وہیل مچھلی کو گہرے سمندر میں وہیل مچھلی کے ساتھ سیرکرنے کا ریکارڈ قائم کرلیا یہ کوئی آسان کام نہیں تاہم مبارک ولیج کراچی سے تعلق رکھنے والے ان دو غوطہ خوروں نے ہمت اور ماہرت کے ساتھ یہ منظر ریکارڈ کیا ترقی یافتہ ممالک میں اس طرح کی ریکارڈنگ پر خوطہ خوروں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ا ن نوجوانوں کا تعلق ایک غریب ماہی گھرانے سے ہے جہاں ہرطرف پسماندگی کا منظر ہے پانی، بجلی، صحت اور تعلیم جیسے زیور سے یہ علاقہ محروم ہے اس طرح کی فلم بندی کا منظر مبارک ولیج سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع چرنا آئی لینڈ کا ہے چرنا آئی لینڈ کے اطراف میں نایات نسل کے وہیل کچھوے، ڈولفن اور دیگر مچھلیاں پائی جاتی ہیں جبکہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق مذکورہ نایاب مچھلیاں جہاں بھی پائی جاتی ہیں ان ایریاز کو میرین پروٹیکٹڈ ایریا (Marine Protected Areas) قراردیا جاتا ہے۔ اس قانون کا مقصد ہے کہ نایاب نسل مچھلیاں دنیا میں ختم ہورہی ہیں اور ان کی تحفظ ضروری ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ چرنا آئی لینڈ کو حکومت فوری طورپر میرین پروٹیکٹڈ ایریاں قرار دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں