نوشکی، پی ٹی سی ایل کے ایکسچینج آفس پر دستی بم حملہ

کوئٹہ( این این آئی)نو شکی میں پی ٹی سی ایل کے ایکسچینج آفس پر دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پو لیس کے مطابق منگل کو نو شکی میں پی ٹی سی ایل کے ایکسچینج آفس پر نامعلوم مو ٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھا ری نفری نے جائے قوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں