قلات، لیویز کی کارروائی، دو اشتہاری ملزمان گرفتار
قلات(نمائندہ انتخاب) قلات لیویز کی اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی، دو اشتہاری ملزمان گرفتار، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ایس ایچ او لیویز تھانہ عبدالکریم مینگل، رسالدار علی احمد مینگل نے لیویز تھانہ میں لیویز جوانوں کے ہمراہ گرفتار اشتہار ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کرکے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر قلات جہانزیب بلوچ کے زیر نگرانی ایس ایچ او قلات لیویز رسالدار جان محمد لانگو ایڈیشنل ایس ایچ او عبدالکریم مینگل رسالدار علی احمد مینگل نے لیویز جوانوں کے ہمراہ قلات کے علاقے کپوتو کے حدود میں کارروائی کرتے ہوئے قلات لیویز کو مطلوب اشتہاری ملزمان ماسٹر لعل محمد ولد ولی محمد اور خان محمد ولد گل محمد اقوام جتک ساکنان لہڑ قلات کو گرفتار کرلیا جوکہ مقدمہ فرد نمبر 2.2023 بجرم زیر دفعہ 337AD.337H2۔342.394.(ت پ) 34 میں قلات لیویز کو مطلوب تھے ملزمان سے مزید تفتیش قلات لیویز کررہی ہے


