انتظامی نااہلی، پنجگور بارڈر پر اسٹیکر سسٹم میں بے قاعدگیاں اور اقربا پروری
پنجگو (انتخاب نیوز) اسٹیکرز سسٹم میں بے قاعدگیاں اور اقربا پروری جاری۔ پنجگور میں اسٹیکرز سسٹم میں بے قاعدگیوں اور اقربا پروری کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ اصل شناختی کارڈ اسٹیکر مالک کے پاس ہے اور نام تبدیل کرکے ٹرپ کوئی اور لگاتا ہے، مثلا شناختی کارڈ اسٹیکر نمبر سب مالک کے درج ہیں صرف نام کو تبدیل کر کے ہیر پھیر کی جارہی ہے، اب ایسے کیسز روز رپورٹ ہورہے ہیں، یہ کمپیوٹر کی غلطی ہے یا کچھ لو کچھ دو کی پالیسی کے تحت غریب اسٹیکرز مالکان کی حق تلفی ہے، اس بارے میں متعلقہ حکام بہتر جواب دے سکتے ہیں۔ غریب اور بغیر سفارش والے کا یہ ٹرپ گیا تو اگلے ٹرپ کے لیے مزید ایک ماہ تک انتظار کرنا ہوتا ہے۔ اس طرح کی ہیر پھیر سے لوگوں کو آپس میں دست و گریباں کے ساتھ ساتھ خانہ جنگی کی طرف لے جایا جا رہا ہے جو باعث تشویش ہے۔
Load/Hide Comments


