ججز کو شہباز شریف فوبیا ہوگیا، آئینی بحران چند ججز کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہے، آغا حسن بلوچ
کوئٹہ (آن لائن) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملک میں آئینی بحران عدلیہ کے چند ججز کی ہٹ دھری کی وجہ سے ہے اتحادی جماعتیں مذاکرات پر یقین رکھتے ہوئے پارلیمان اور عدلیہ کی بالادستی چاہتی ہیں لیکن عمران خان سنجیدہ سیاست نہیں کرنا چاہتے اس لئے مولانا فضل الرحمان نے اپنا موقف واضح کیا لیکن انہوں نے کسی کو مذاکرات سے منع نہیں کیا ہے۔کوئٹہ میں نسٹ یونیورسٹی خضدار کمپس کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فل کورٹ مسائل کا حل تھا لیکن تین ججز نے پارلیمان اور آئین کی بالادستی سے انکاری ہوکر افسوناک پیغام دیا اور چار ججز کا فیصلہ نہ مان کر بحران پید ا کیا گیاہائی کورٹ میں کیس کے باوجود سوموٹو نوٹس نے ملک میں انتشار کی کیفیت پیدا کی ہے پارلیمان بالادست ہوگا تو ادارے مضبوط ہوں گے ججز کو خود سوچنا ہوگا پنجاب اور کے پی کے کیلئے الگ قانون کیوں ہیں قابل احترام ججز کو شہباز شریف فوبیا ہوچکا ہے ملک انتشار کا شکار ہورہا ایک صوبے میں الیکشن کرانے سے محرومیاں بڑھیں گی اور پنجاب کی بالادستی کا تاثر گہرا ہوگا ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری پر بلوچستان کے تحفظات ہیں کوئٹہ کو مزید 15 دن اس لئے دیے گئے ہیں تاکہ رہ جانے والے علاقوں کی مردم شماری کی جاسکے ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اسکی اتحادی جماعتیں مذاکرات کی اہمیت سے انکاری نہیں اس بارے سیاست دان تو سنجیدہ ہیں مگر عمران خان سیاست سے دور ہیں وہ خود نہیں چاہتے کہ بات چیت کا عمل آگے بڑھے مولانا فضل الرحمان نے اپنا موقف رکھا ہے کیونکہ وہ عمران خان کے یوٹرن سے بخوبی واقف تھے مولانا کا واضع موقف ہے انہوں نے کسی کو مذاکرات سے منع نہیں کیا لیکن خود حصہ نہیں بنے۔


