بلوچستان میں بارش سے سیلابی صورتحال سے متعلق الرٹ جاری
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے بلوچستان میں ایک اور طاقتور مغربی سسٹم سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔ مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، ژالہ باری اور آندھی کا امکان ہے۔مغربی سسٹم کے باعث خضدار، لورالائی، موسیٰ خیل، شیرانی، مکران، لسبیلہ اور کوہ سلیمان رینج میں شدید بارش کا امکان ہے۔ژوب، بارکھان، کوہلو، تربت اور چاغی سمیت پاک ایران سرحدی علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارش سے سیلابی صورتحال اور شاہراہیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو سیلابی صورتحال سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔
Load/Hide Comments


