پنجگور میں آٹا، چینی کا بحران، کوئٹہ لک پاس پر اشیا سے لدی متعدد گاڑیوں کو روک لیا گیا

پنجگور: صوبائی حکومت کے اعلانات دھرے کے دھرے رہ گئے، پنجگور میں آٹا چینی کی بحران بدستور جاری معتدد گاڑیوں کو کوئٹہ لک پاس پر اداروں نے روک لیا۔ صوبائی حکومت و آٹے چینی کے ہول سیلر درمیان ہونے والے مذاکرات آٹے کی پابندی کے اعلانات صرف اعلان تک رہ گیا، پنجگور کے متعدد نان بائی ہوٹلیں بند ہوگئی، بازار کے دکانداران مسافر و شہری روٹی کی حصول سے محروم ہوگئے۔ پنجگور میں گزشتہ ایک ماہ سے کوئٹہ و کراچی سے آٹے و چینی کی سپلائی پر پابندی لگائی گئی تھی جس کی وجہ سے پنجگور میں آٹے کے بحران نے اب شدت اختیار کرلی ہے، آٹے نہ ہونے کی وجہ سے مختلف شہروں میں نان بائیوں نے تندور نان وائی ہول سیلرز و عام آٹے و چینی فروخت کرنے والے دکانیں آٹا چینی نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے بند کردی ہیں، پورے ضلع بھر میں آٹے کے نہ ہونے سے گھر گھر کی پریشانیاں بڑھتی جارہی ہیں، بچے بڑے اشیا خورونوش روٹی روٹی کرکے رات بھر بلکتے رہے ہیں۔ والدین رخت عالم گزارنے پر مجبور، سیاسی سماجی عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت و حکومت بلوچستان کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں