کوئٹہ پولیس کی کارروائیاں، موٹر سائیکل اور موبائل چھیننے والے گروہ سمیت 12 ملزمان گرفتار

کوئٹہ : کوئٹہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مختلف کارروائیوں میں موٹر سائیکل اور موبائل چھیننے والے گروہ کے ملزمان سمیت 12ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل موبائل فون منشیات برآمد کر کے قبضے میں لے لیں، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام ا ظفر مہیسر ایس ایس پی آپریشن زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر تھانہ نیو سریاب کے ایس ایچ او طاہر محمد سمالانی نے کارروائی کرتے ہوئے 2اشتہاری ملزم محمد کریم اور محمد یحیٰ کو کرفتار کر لیا اسی طرح جناح ٹاﺅن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گاڑی چوری کے مقدمے میں ملوث غلام نبی کے قبضے سے 1کلو 25گرام چرس برآمد کر لی اس کے علاوہ محمد عمران ،خلیل احمد کو گرفتار کر لیا تھانہ شہید امیر محمد دستی نے موٹر سائیکل اور موبائل چھیننے اور چوری کرنے والے ملزمان عبداللہ ،نصیر ، دانش ،راہول وارث کو گرفتار کر کے ایک پسٹل 4راﺅنڈ قبضے میں لے کر تین موٹر سائیکلوں کو 550 میں بند کر دیا،قائد آباد پولیس نے الیاس کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی تھانہ عبدالخالق شہید کے عملے نے قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم علی محمد ، تھانہ امیر محمد کے عملے نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے نعمان کے قبضے سے 550گرام چرس برآمد کر کے قبضے میں لے لی اور گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی

اپنا تبصرہ بھیجیں