وڈھ، شہری کے اغواء کیخلاف کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک
خضدار (نمائندہ انتخاب)شہری کے اغواء کے خلاف کوئٹہ کراچی قومی شاہراھ وڈھ کاکاہیر کے مقام پر بند احتجاج جاری میراجی قبائل کے افراد نے مغوی کی برآمدگی کے لئے سارونہ محبت فقیر ساکران اور حب آر سی ڈی روڈ وڈھ کے مقام سے بھی روڈ بند رکھنے کی دھمکی دیتے ہوئےکہا کہ جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں کیے جاتے ہم شاہراہوں بند رکھیں گے جس کی زمہ داری انتظا میہ پر عائد ہوتی ہیں مظاہرین اورمیراجی قومی اتحاد کے نمائندوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عاشق علی میراجی کو رات گئے اغواء کیا گیا ہے خدشہ ظاہر ہے کہ بڑے قبائلی جنگ کا خطرہ ہے اغواء کاراور میراجی قبائل مورچہ بند ہیں ضلعی انتظامیہ کردار ادا کرے ۔
Load/Hide Comments


