امریکا، کیمیکل فیکٹری میں دھماکا، ایک شخص ہلاک،4 مزدور زخمی
میساچوسٹس(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست میساچوسٹس میں کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے ایک مزدور ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میساچوسٹس کے علاقے نیوبری پورٹ پر کیمیکل فیکٹری میں ہونیوالے دھماکے میں 62سالہ مزدور ہلاک اور 4 زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فائر فائٹر، پولیس اور میڈیکل ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئیں، امدادی کارکن ریسکیو کاموں میں مصروف ہیں، جبکہ پولیس نے واقعے کی نوعیت جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردیں۔
Load/Hide Comments


