دالبندین میں آٹا، چینی اور دیگر اشیاکے مصنوعی بحران کیخلاف عوام سڑکوں پر آگئے

دالبندین : تحریک نوجوانان اتحاد دالبندین کے زیراہتمام آٹا چینی اور دیگر اشیاءکی مصنوعی بحران تیل کمیٹی خود ساختہ انجمن تاجران کے خلاف دالبندین بازار میں حماد اللہ کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی شرکاءکے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھے اور مختلف شاہراہوں پر گشت کرنے کے بعد مرکزی چوک پر جمع ہو گئے اس دوران شرکاءنے اپنے مطالبات کے حق میں زبردست نعرے بازی کی احتجاجی ریلی کے شرکاءسے تحریک نوجوانان اتحاد دالبندین کے چئیرمین حماد اللہ ,جنرل سیکرٹری عطاءالرحمن لطیف ریکی شمس ناروئی انجمن تاجران دالبندین کے جنرل سیکرٹری ٹکری نوراحمد ساسولی جی ٹی اے بی چاغی کے ضلعی صدر خلیفہ نذیر ہیجباڑی مسلم لیگ نواز کے سابقہ ضلعی صدر کیپٹن کریم ساسولی سماجی رہنماءحاجی منیر احمد ریکی اور دیگر مقررین نے کہا کہ ایک مخصوص مافیاءدالبندین بازار میں آٹے اور چینی کا بحران پیدا کررہا ہے جسے ضلعی انتظامیہ بشمول انجمن تاجران دالبندین کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے مقررین نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ قریبی اضلاع میں آٹا 50 کلو فی تھیلہ 6500 روپے مگر دالبندین میں یہی آٹا 11500 سے 12000 میں بیچا جا رہا ہے اسی طرح چینی پورے صوبے میں 170 روپے فی کلو دالبندین میں 200روپے یہ کہاں کا انصاف ہے انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں سے ٹرکوں کے حساب سے آٹا اور چینی دالبندین لایا جاتا ہے مگر مخصوص مافیا گداموں کو بھر یہاں کے آٹا اور چینی افغانستان اسمگل کررہا ہے جس پر انتظامیہ اور انجمن تاجران دالبندین نے آنکھیں بند کر لی ہے جس کا خمیازہ یہاں کے عوام بھگت رہے ہیں دالبندین کے عوام پر خود ساختہ مہنگائی مسلط کر دی گئی ہے غریب عوام کا کوئی بھی پرسان حال نہیں لوگ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب سخت پریشان ہیں پرائس کنٹرول کمیٹی کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے اسے کوئی پوچھتا تک نہیں اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ہندو اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے دکانداروں نے عوام پر ظلم کی انتہا کر دی ہے صبح دوپہر اور شام کو اشیاءخوردونوش کے الگ الگ ریٹ بتاتے ہیں انتظامیہ اور انجمن تاجران بھی ان کے سامنے بے بس ہیں مقررین نے تیل کمیٹی کی کارکردگی پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ تیل کمیٹی بھی عوام پر ظلم میں برابر کے شریک ہیں ایرانی ڈیزل اور پیٹرول بارڈر سے آتا ہے قریبی شہر دالبندین میں تیل مہنگا مگر سینکڑوں میل دور کوئیٹہ میں یہی ایرانی تیل سستا ہے جو کہ ظلم کے مترادف ہے نوجوانان اتحاد دالبندین کے رہنماو¿ں نے کہا کہ دالبندین شہر میں بڑھتی ہوئی آٹا اور چینی بحران کے ذمہ داروں میں انجمن تاجران دالبندین جیسی تنظیم بھی شامل ہے جو کہ منافع خور دکانداروں کی پشت پناہی کررہی ہے اپنی تنظیمی مسائل کو حل کرنے کی بجائے غریب عوام پر مہنگائی کرنے کے سبب بن رہے ہیں یہاں کے عوام ایسے مفاد پرست و بند کمروں میں فیصلے کرنے والے کسی بھی تنظیم کو ہر گز برداشت نہیں کریں گے انہوں نے سیاسی جماعتوں اور علاقائی پینلز کی جانب سے کمر توڑ مہنگائی پر خاموشی کو بھی افسوسناک عمل قرار دے دیا علاقے کے عوام سے اپیل کی کہ وہ نوجوانان اتحاد دالبندین کے ہاتھ مضبوط کر دیں علاقائی مسائل کی خاطر ہر فورم پر آواز بلند کریں گے اور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے آخر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی آٹا اور چینی بحران سے نجات پانے کےلئے اجتماعی دعا کرائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں