بھارت میں کنٹونمنٹ بورڈ ختم ہونے سے جنرلوں کے عیش ہوجائیں گے، نواب رئیسانی

کوئٹہ (یو این اے) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ بھارتی حکومت نے کنٹومنٹ ختم کر کے وہاں مارشلا کے امکانات روشن کردئیے ہیں، اب بھارتی جنرلوں کے عیش ہونگے، کارنر پلاٹوں وغیرہ وغیرہ کی الاٹمنٹ اور قبضہ زور شور سے شروع ہونے کے امکانات سورج سے زیادہ روشن ہونے کے امکانات ٹرک کے بتی سے زیادہ سرخ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ نصیر آباد کیلئے سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے ایک میڈیکل کالج بنانے کا وعدہ کیا تھا جس کے لیے زمین بھی مختص کی کئی تھی، موجودہ سندھ حکومت شاہ صاحب کا کیا ہوا وعدہ پورا کریں،مرکزی حکومت کو نصیر آباد میں زرعی کالج قائم کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں