بیرون ملک اسمگلنگ سے نوشکی میں چینی اور آٹا مارکیٹ سے غائب، قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

نوشکی (نامہ نگار) نوشکی میں ذخیرہ اندوزی اور بیرون ملک اسمگلنگ کی وجہ سے چینی اور آٹا مارکیٹ سے غائب، قیمتوں میں اضافے سے غریب طبقہ پریشان۔ گزشتہ کئی مہینوں سے چینی اور آٹا کی افغان بارڈر کے ذریعے بیرون ملک اسمگلنگ رخشان ڈویژن کے مختلف علاقوں سے جاری ہے، اسمگلنگ کے ساتھ ساتھ منافع خور تاجروں نے خفیہ مقامات پر چینی کے بعد گندم ذخیرہ کرنا شروع کردی ہے، ذخیرہ اندوزی و اسمگلنگ کی وجہ سے نوشکی بازار میں چینی اور آٹا ناپید ہوگئے، مصنوعی قلت کے باعث قیمتیں آسمان کو پہنچ گئیں، غریب عوام کی قوت خرید سے اشیاءخورونوش باہر ہوچکے ہیں جبکہ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ عوام کی حالت زار اور شہر میں تاجروں کی ذخیرہ اندوزی سے مکمل طور پر بے خبر ہے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر چینی اور آٹے و گندم کی غیرقانونی بیرون ملک اسمگلنگ پر پابندی عائد کرے اور مارکیٹ میں آٹا اور چینی کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ غریب و متوسط طبقے کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں