کوئٹہ سے ا ندرون ملک بند ٹرینوں کی بحالی اور دیگر مطالبات کیلئے ریلوے محنت کشوں کا بھوک ہڑتالی کیمپ
کوئٹہ ;ریلوے محنت کش یونین کے زیراہتمام کوئٹہ سے اندرون ملک بند ٹرینو ں کی بحالی اور اپنے مطالبات کے حق میں ریلوے اسٹیشن پر دو روزہ احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا، جس کی قیادت صوبائی چیئرمین افضل بنگلزئی صدر مجید لہڑی ، سرپرست اعلیٰ عطاءمحمد بلوچ اور جنرل سیکرٹری محمد رﺅف بابر سمیت دیگر عہدیداروں نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں حصہ لیا مظاہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں بولان میل، اکبر بگٹی ایکسپریس، چلتن ایکسپریس، بلوچستان ایکسپریس کوفوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ یہاں سے اندرون ملک جانیوالے مسافروں کو سفرکی سہولیات میسر آسکیں ، انکا کہنا تھا کہ ریلوے کے ملازمین کو گزشتہ 7ماہ سے بند تنخواہوں کو ادا کر کے انہیں ملازمتوں پر بحال کیا جائے، اور ریٹائرڈ ملازمین ، بیواﺅں کو فوری واجبات کی ادائیگی یقینی بناتے ہوئے ماہانہ بنیادوں پر تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے اورملازمین کے بند ٹی اے ڈی اے کو بحال کیا جائے، ملازمین کو ترقیاں دینے کے علاوہ کوئٹہ مچھ اور سبی میں سٹاف کی کمی اور شعبوں میں سامان کی قلت کو دور کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں اس کے علاوہ کوئٹہ ریلوے کالونی مچھ سبی کے مکینوں کو پانی کی فراہمی اور صفائی کی صورتحال کو یقینی بنا کر ملازمین اور علاقہ مکینوں میں پائی جانے والے تشویش دور کی جائے یہ کیمپ دو روز جاری رہے گا


