عدالت نے ماحل بلوچ کی ضمانت منظورکر لی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے علاقے کوئٹہ سے گرفتار بلوچ خاتون ماحل بلوچ کی ضمانت عدالت سے منظور کر لی گئی۔ماحل بلوچ کی گرفتاری پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مظاہروں سمیت احتجاجی دھرنا دیا گیا جبکہ سیاسی و سماجی حلقوں نے اس حوالے سے پریس کانفرنس و بیانات کے ذریعے انکی گرفتاری و الزامات کو رد کیاتھا۔ماحل بلوچ کوزیرحراست رکھنے کے خلاف مختلف حلقوں نے اپنے خدشات کا اظہار کیاے جبکہ حکومت سمیت بلوچ پارلیمانی پارٹیوں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔یاد رہے کہ سی ٹی ڈی نے ماحل بلوچ کو تخریب کاروں کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتارکیا تھا۔ ماھل بلوچ کے لواحقین نے طلباء کے ہمراہ کوئٹہ ریڈ زون میں احتجاجی کیمپ قائم کرتے ہوئے ان الزامات کو مسترد کیا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں اجتماعی سزاء کے طور پر خواتین کو نشانہ بنانے کا عمل ترک کردیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں