نیب کیسز میں گرفتار افراد کو قانون سازی کے ذریعے معافی دی جائے، سابق صدر سپریم کورٹ بار
کوئٹہ : سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے ایک بیان میں سپریم کورٹ پاکستان کی جانب سے عمران خان کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری اور رہائی کے احکامات کے بعد آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت نیب کے کیسزز میں گرفتار تمام ملزمان کی رہائی اور ماضی میں سزا پانے والوں کی سزائیں پارلیمنٹ میں قانون سازی کے ذریعے معاف کرکے ان کے ذمے تمام واجبات کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔ امان اللہ کنرانی کے مطابق کیونکہ نیب کا ہر ملزم گرفتاری کا طریقہ کار کو اختیار کئے بغیر گرفتار کیا گیا۔
Load/Hide Comments


