حکومت 16 سال بعد بھی 12 مئی کے جانثاران کے لواحقین کو انصاف نہ دے سکی، پاکستان بار کونسل
کوئٹہ : پاکستان بار کونسل کے ممبر منیر احمد کاکڑ ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ وکلاءنے جس آزاد عدلیہ کیلئے تحریک چلائی وہ 16سال بعد بھی 12مئی کے جانثاران کے لواحقین کو انصاف فراہم نہ کرسکی ،12مئی کو وکلاءکی جانب سے آزاد عدلیہ کیلئے ایک تحریک چلائی لیکن بدقسمتی سے آزاد عدلیہ کا عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکا البتہ اس تحریک کا بعض لوگ بینفشنری ثابت ہوئے ججز لگ گئے آج بھی ان ججز نے اداروں کو بنانے کی بجائے تباہ کردئیے جو اقدامات ہورہے ہیں اس کے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ،اداروں کی تباہی کااہم وجہ مذکورہ ججز اور اسٹیبلشمنٹ ہے جنہوں نے ہمیشہ مداخلت کا راستہ اپنایاہے آج 12مئی ہی کے دن کراچی شہر کی شاہراہوں پر اسلحے کا آزادانہ استعمال کیاگیا اور خون ریزی میں وکلاءسمیت 48 افراد شہر کی سڑکوں پر دن دہاڑے قتل کردیے گئے تھے۔ان واقعات میں 130 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ درجنوں گاڑیاں اور املاک بھی نذر آتش کی گئیں لیکن ان شہداءکے لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں ،وکلاءکی جانب سے جس آزاد عدلیہ کیلئے تحریک چلائی گئی اور اپنی جانیں گنوائی گئی بدقسمتی سے وہ عدلیہ 12مئی کے جانثاران کوانصاف فراہم نہ کرسکی ،انہوں نے کہاکہ سانحہ 12 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔


