سنجاوی میں ویگن کھائی میں گر نے سے ایک شخص جاں بحق 14افراد زخمی
سنجاوی (این این آئی) سنجاوی میں ویگن کھائی میں گر نے سے ایک شخص جاں بحق، 14 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو یونین کونسل شیرین سے سنجاوی آ نے والی ویگن خاخان کے پہاڑ کے مقام پر موڑ کا ٹتے ہوئے کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ویگن کے سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ 14افرادزخمی ہو گئے ۔ ریسکیو حکام نے لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر نے کے بعد مزید علاج معالجے کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔
Load/Hide Comments


