مسلم باغ میں فوج کے اسلحہ ڈپو پر عسکریت پسندوں کا قبضہ، فورسز کا آپریشن جاری

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) فوج کے گولہ بارود کے ڈپو پر عسکریت پسندوں نے قبضہ کرلیا، تحریک جہاد کے خودکش حملہ آوروں کے ایک گروپ نے پاکستانی فوج کے گولہ بارود کے ڈپو پر دھاوا بول دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں صبح سویرے شروع ہونے والا ایک بڑا حملہ ہے جس میں 5 ہلاکتیں اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔ علاقے کے ایک اہلکار کے مطابق حملہ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے مسلم باغ میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر تخریب کاروں نے بڑا حملہ کردیا، حملے میں سیکورٹی فورسز کو بھاری نقصان کا اندشیہ ہے۔ آزاد ذرائع کے مطابق حملے میں دو درجن سے زائد سیکورٹی اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حال ہی میں منظر عام پر آنے والی عسکریت پسند تنظیم تحریک جہاد پاکستان (ٹی جے پی) نے اپنے ترجمان ملا قاسم کے ذریعے نامعلوم مقام سے ایک بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں کورکمانڈر 12کور تخریب کاروں کیخلاف آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق مسلم باغ میں تخریب کاروں کیخلاف آپریشن کی براہ راست نگرانی کور کمانڈر 12کور خود کررہے ہیں۔ اس مقام پر تخریب کاروں کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں