پنجگور , ایف سی کے کیمپ پر بم حملہ

پنجگور: پنجگور میں ایف سی کے کیمپ پر دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پو لیس کے مطابق ہفتہ کو پنجگور کے علا قے چتکان قلم چوک پر واقع ایف سی کیمپ کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینکاجو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کی اطلا ع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھا ری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں