گوادر میں لوڈ شیڈنگ ، مولانا ہدایت الرحمن کی جیل میں بھوک ہڑتال کی دھمکی

گوادر ( بیورو رپورٹ ) اگر فوری طور پر گوادر میں بدترین لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں کیا گیا تو میں جیل میں بھوک ہڑتال شروع کروں گا اور کارکنان کیسکو آفس کے سامنے بھرپور دھرنا دیں، ترقی کے نام پر گوادر کے عوام پر ظلم بند کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ حق دو تحریک بلوچستان کے قائدمولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گوادر میں بدترین لوڈشیڈنگ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ترقی کے جھوٹے دعوے کرنے والوں کے لئے گوادر میں بدترین لوڈشیڈنگ ایک طمانچہ ہے اور ترقی کی حقیقت دیکھنے کے لئے لوگ گوادر آئیں اور دیکھیں کہ عوام کیسے پانی بجلی کے لئے خوار ہے. وفاقی حکومت کے اتحادی بے حسی سے گوادر اور بلوچستان کے عوام کو خوار ہوتے دیکھ رہے ہیں مگر مجال ہے کہ کوئی آواز بلند کریں – مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے واضح طور پر کہا کہ اگر کل تک گوادر میں بدترین لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں ہوا تو میں جیل میں بھوک ہڑتال شروع کروں گا اور کارکنان کیسکو آفس کے سامنےبھرپور دھرنا دیں اور اس وقت نہ اٹھیں جب تک بجلی کا مسئلہ حل نہیں ہوجاتا

اپنا تبصرہ بھیجیں