کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بار ش کا سلسلہ

کوئٹہ : کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بار ش کا سلسلہ جا ری رہا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کوصو بے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہا جبکہ کوئٹہ، قلات اور گردنواح میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جا ری رہا جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میں گر می کی شدت میں اضا فہ ہو ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ( منگل )کو قلات، بارکھان،خضدار اور گردنواح میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں