بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ کے فنڈز میں کمی دور کی جائے، میر قدوس کی بلاول سے گفتگو

گوادر (نمائندہ انتخاب) بی اے پی کے مرکزی صدر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماﺅں کی ایک سیاسی جماعت کی جانب سے ملک میں سیاسی کشیدگی میں اضافے اور جلاﺅ گھیراﺅ اور تشدد کی سیاست کی مذمت، ملاقات میں قوم کی جانب سے منفی سیاست کو مسترد کرکے فوج اور قومی سلامتی کے اداروں پر بھرپور اعتماد پر اظہار اطمینان کیا گیاملاقات میں بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور مسائل کے حل پر بھی گفتگو کی گئی وزیراعلی بلوچستان میر قدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وفاق کے عملی تعاون کے بغیر ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ کے فنڈز میں بھی کمی کا سامنا ہے انہوں نے کہا پی پی ایل کی جانب سے بلوچستان کے واجبات کی ادائیگی نہیں کی جا رہی ہے۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی احساس محرومی کے شکار چھوٹے صوبوں کو اہمیت دیتی ہے۔ انہوں نے کہا بلوچستان کے مالی مسائل کے لی? وزیراعظم اور متعلقہ وفاقی وزراءسے بات کرونگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں