’جہانگیر ترین کو لندن بھگا کر وزیراعظم کہتے ہیں احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا خود چینی مافیا ہے کیونکہ چینی چوری کی ای سی سی اور کابینہ میں تمام فیصلوں کی منظوری صرف عمران اور بزدار صاحب نے دی۔ مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر شبلی فراز کے شوگر مافیا متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سخت برہمی کا اظہا کیا اور کہا کہ جہانگیرترین کو پچھلے دروازے سے لندن بھگا کرخود چینی کمیشن سے بھاگ کر کہتے ہیں احتساب ہو رہا ہے، یہ کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں؟ عمران اور بزدار صاحب کو گرفتار کیا جائے۔ واضح رہے اتوار کو وفاقی وزیر شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ شوگر مافیا کے خلاف کارروائی ہوگی اوریہ وعدہ جلد پورا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں