تخریب کاروں اور ان کے سرپرستوں کو ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، میر قدوس بزنجو
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکے کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ تخریب کار بے امنی پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد کا حصول چاہتے ہیں۔ جمعہ کو وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے ژوب میں تخریب کاری کے واقعے میں امیر جماعت اسلامی کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں جس نے امیر جماعت اسلامی اور انکے ساتھیوں کی حفاظت فرمائی واقعے میں پانچ افراد کے زخمی ہونے پر دلی افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ تخریب کار بے امنی پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد کا حصول چاہتے ہیں تخریب کار عناصر اور انکے سرپرستوں کو ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ وزیراعلیٰ نے امیر جماعت اسلامی کی درازی عمر اور صحت و سلامتی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
Load/Hide Comments


