چین کا کشمیر میں جی20 اجلاس پر تحفظات کا اظہار، شرکت سے انکار
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے بھارت کی جانب سے کشمیر میں بلائے گئے جی 20 ٹورازم اجلاس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ چینی محکمہ خارجہ کے ترجمان کہنا ہے کہ چین، بھارت کی جانب سے متنازعہ علاقے جموں کشمیر میں جی 20 اجلاس بلانے کی بھرپور مخالفت کرتا ہے اور ایسی کسی بھی میٹنگ میں شرکت نہیں کی جائے گی۔ رواں برس جی 20 اجلاس کی میزبانی بھارت کے پاس ہے اور بھارت کی جانب سے سری نگر میں 22 سے24 مئی تک جی 20 رکن ممالک کے ٹورازم ورکنگ گروپ کا اجلاس بلایا گیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے بھی جموں کشمیر میں جی 20 اجلاس منعقد کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مخالفت کی گئی تھی۔
Load/Hide Comments


