بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک روزہ وقفے کے بعد ہفتے کی سہ پہر 3بجے ہوگا
کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک روزہ وقفے کے بعد ہفتے کی سہ پہر 3بجے ہو گا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی ثناءاللہ بلوچ رخشان ڈویژن میں تعلیمی زبوں حالی ، رخشان یونیورسٹی خاران کے قیام سے متعلق منظور شدہ قرار داد پر ہو نے والی پیش رفت اور رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے محکمہ داخلہ کی جانب سے وفا قی لیویز فورس کے سروس اسٹر کچر اور انکے مستقبل کے بابت اقدامات نہ اٹھانے پر الگ الگ توجہ دلاﺅ نوٹسز پیش کریں گے ۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید قاضی نصیر آباد ڈویژن کے طلباءکی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے یو نیورسٹی کیمپس کو علیحدہ یو نیورسٹی آف نصیر آباد کا درجہ دینے اور رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے پی پی ایچ آئی کے ملازمین کو فی الفور مستقل کر نے سے متعلق الگ الگ قرار دادپیش کریں گے ۔ اجلاس میں محکمہ داخلہ و قبائلی امور اور محکمہ پی ڈی ایم اے سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئے جائیں گے ۔


