سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع ژوب میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملے کا مقدمہ نامعلام افراد کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، جس میں قتل، اقدام قتل، انسداد تخریب کاری اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق بلوچستان کے ضلع ژوب میں جلسہ کرنے جاریے تھے کہ ان کے قافلے کو ایک خود کش حملہ آور نے نشانہ بنایا تھا۔خود کش دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ حملہ آور مارا گیا تھا، جس کی لاش کو تحویل میں لے لیا گیا تھا۔پولیس کے مطانق خود کش حملے کی تحقیقات جاری ہیں، خود کش دھماکے میں ملوث حملہ آور کی شناخت کے لیے نادرا سے رجوع کرلیا گیا ہے۔حملہ آور کے جسمانی اعضا اور تفتیش کے دوران ملنے والے شواہد کا فرانزک لیب سے معائنہ کروایا جائے گا۔ژوب کے نواحی علاقے میں سی ٹی ڈی کی ٹیمیں دیگر اداروں کے ساتھ تحقیقات کر رہی ہیں۔واقعے کے بعد ژوب میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں انسداد تخریب کاری، اقدام قتل اور ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔واقعے کی تحقیقات سی ٹی ڈی کر رہی ہے جبکہ خود کش حملہ آور کی شناخت کے لیے جسمانی اعضا کے نمونے ڈی این اے کے لئے حاصل کرلیے گئے۔


