بیلہ، بلوچی گوٹھ میں گھر کی دیوار گرنے سے خاتون جاں بحق، ایک زخمی

اوتھل: بیلہ کے علاقے بلوچی گوٹھ میں گھر کی دیوار گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ایک زخمی، ریسکیو زرائع کے مطابق تاریخی و قدیمی شہر بیلہ کے علاقے بلوچی گوٹھ میں گھر کی دیوار گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ایک زخمی ہوگئیں۔نعش اور زخمی خاتون کو فوری کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔جہاں زخمی ہونے والی خاتون کو طبی امداد کے بعد کراچی ریفر کر دیا گیا جبکہ جاں بحق خاتون کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔واقع کی اطلاع ملتے ہی میونسپل کمیٹی بیلہ کے چیئرمین سید شاہجان شاہ بھی سول اسپتال بیلہ پہنچے زخمی اور جاں بحق والی خواتین کے ورثاء سے ملاقات کی اور ہونے والے واقع کی معلومات لی اور اپنی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں