نال خواتین پر تشدد ملوث افراد سرکار کو آنکھیں دیکھا رہے ہیں، بی این پی
واقعہ میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت کے بجائے سرکار کو آنکھیں دیکھا رہے ہیں۔ بی این پی خضدار:بلوچستان نیشنل پارٹی خضدار کے ضلعی ترجمان نے گزشتہ روز نال لغور زرد میں گھر میں گھس کر خواتین کو بد ترین تشدید کرنے کی واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کے جھالاوان روایاتوں کی امین سرزمین ہے لیکن کچھ ناعاقبت اندیشن لوگ روایات کو مسخ کرنے پر تلے ہوئے ہیں جس کی واضح مثال خواتین پر بد ترین تشدد ہے ملزمان نے دن دھاڑے گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد کیا اور اپنی جرم چھپانے کے لئے اب مختلف حربے استعمال کی جا رہی ہیں اس گھناونی جرم میں شامل ملزمان کی پشت پر طاقتور قوتیں ہیں جو بجائے گرفتار ہونے کی انتطامیہ کو انکھیں دیکھا رہی ہے ملزمان کی جانب سے آج نال میں روڈ بلاک جبکے دوپہر میں صمند چیک پوسٹ پر روڈ بلاک اور فائرنگ کر کے اہلکاروں کو زخمی بھی کر دیا ۔ضلعی انتظامیہ خضدار اور نال بغیر کسی دباو میں آ کر جلد از جلد ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لائیں تاکے کل کو کوئی اور طاقت ور کسی مظلوم پر ظلم نہ کر سکے اور روایات کو پامال نہ کریں.


