ایل سلواڈور کے فٹبال اسٹیڈیم میں بھگدڑ ، 12 افراد جان کی بازی ہار گئے
سان سلواڈور(آن لائن) وسطی امریکی ملک ایل سلواڈور کے اسٹیڈیم میں الیانزا اور فاس کے درمیان فٹ بال میچ سے قبل بھگدڑ مچنے سے 12 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 90 زخمی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایل سلواڈور کے دارالحکومت کے کسکاتلان فٹبال اسٹیڈیم میں مقامی ٹورنامنٹ میں الیانزا اور فاس کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جانا تھا جسے دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔شائقین اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان مڈ بھیڑ کے دوران مرکزی دروازہ ٹوٹ گیا اور گنجائش سے کہیں زیادہ شائقین اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے۔ اس دھکم پیل اور افراتفری کے دوران پیروں تلے کچلے جانے اور دم گھٹنے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔
Load/Hide Comments


