جان سے مارنے کی دھمکیوں نے ذہنی صحت کو متاثر کیا،میئر لندن

لندن (آئی این پی ) لندن کے میئر صادق خان نے کہا ہے کہ جان سے مارنے کی دھمکیوں نے میری ذہنی صحت کو متاثر کیا ، ان دھمکیوں کے اثرات سے نمٹ رہا ہوں ۔ برطانوی اخبار سے بات کرتے ہوئے صادق خان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ، میرا ایک بہترین دوست جو ڈاکٹر ہیں ہم اس کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ صادق خان جو اگلے سال تیسری مدت کے لیے بھی میئر کا انتخاب لڑیں گے نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا کے اثرات کی وجہ سے میں نے اپنی جاذبیت کھو دی تھی، زندہ دل نہیں رہا اور اپنی ٹیم کو بھی متاثر نہیں کر پا رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ کافی وقت گزارا اور اس نے میری ذہنی صحت پر اثر ڈالا۔ پی ٹی ایس ڈی سمجھنے کے لیے میں نے مدد لی۔ اگر خیال نہ رکھا جائے تو ذہنی صحت ایک نازک معاملہ ہے اور مجھے اس کے بارے میں بات کرنے سے نہیں گھبرانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں