قلات میں شدید ژالہ باری ،کروڑوں کی فصلیں اور باغات تباہ

قلات.( بیورو رپورٹ )قلات شہر اور گردونواح میں شدید ڑالہ باری سے سیب آڑو خوبانی چیری بلیک امبر گندم اور دیگر فصل?ں تباہ ہوگئے زمینداروں کے کروڑو روپےڈوب گئے زمینداروں نے بجلی کے بلز ایک سال کےلیئے موئخرکرنےاورزمینداروں کے نقصا نات کے ازالہ کا مطالبہ کر دیاتفصیلات کے قلات میں گزشتہ روز شدید ڑالہ باری نے تباہی مچادی ڑالہ باری نے سینکڑوں ایکڑ پر پھیلے ہوئے سیب چیری آڑو خوبانی بلیک امبر اور دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا جس سے زمینداروں کے کروڑوں رپے ڈوب گئے زمینداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے زمینداروں کے کیسکو کے واجبات ایک سال کے لیئے موئخر کیئے جائے اور نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں