سراج الحق کی جانب سے میر قدوس بزنجو کیخلاف ریمارکس قابل مذمت ہیں، ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے اس بیان کو افسوسناک قرار دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ژوب میں ان پر ہونے والے بم دھماکے کے بعد وزیراعلیٰ یا صوبائی حکومت نے ان سے رابطہ نہیں کیا ترجمان نے اپنے ایک بیان میں حقائق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کے فوری بعد وزیراعلیٰ کی جانب سے نہ صرف واقعہ کی بھرپور مزمت کی گئی بلکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور کمشنر ژوب ڈویژن سے واقعہ کی معلومات حاصل کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کی ہدایت کی گئی وزیراعلی کی ہدایت پر انہیں کوئٹہ واپس لانے کے لیئے حکومت بلوچستان کا ہیلی کاپٹر فراہم کیا گیا ترجمان نے بتایا ہے کہ امیر جماعت اسلامی کا کوئٹہ پہنچنے پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ان نے استقبال کیا اور انہیں بلٹ پروف گاڑی بھی فراہم کی گئی ترجمان نے امیر جماعت اسلامی کی جانب سے وزیراعلیٰ کے حوالے سے دیئے گئے ریمارکس کو قابل مزمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مزہبی سیاسی جماعت کے امیر اور سےنئر سیاستدان کو زیب نہیں دیتا کہ وہ ایسا بیان دیں جو حقائق کے منافی ہو ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں