بیرون ملک مقیم قیادت اور پہاڑوں پر لڑنے والے آئین کے دائرہ میں جدوجہد کریں، صالح بھوتانی

کوئٹہ :بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام مسائل کا حل پرامن اور سیاسی جدوجہد سے ہی ممکن ہے ،کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر گلزار امام کی گرفتاری خفیہ ایجنسی کی بڑی کامیابی ہے ، مسلح جدوجہد کرنے والے افراد ریاستی دھارے میں شامل ہوکر اپنے حقوق کی جدوجہد کریں۔ یہ بات انہوں نے اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ہمیشہ دشمنوں کے ملک دشمن عزائم کو ناکام بنایا کر ثابت کیا ہے کہ ملک کا دفاع مضبوط اور قابل ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ دشمن کتنا ہی چالاک کیوں نہ ہو ہماری خفیہ ایجنسیوں کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، میں اپنے ملک کے ان گمنام سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو اس ملک و قوم کی بقا کے لئے دن رات لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلح جنگ سے اب تک کوئی فائدہ نہیں ہوا اس سے صرف بلوچستان اور بلوچ سمیت تمام اقوام کا نقصان ہوا ہے گلزار امام کے انکشافات نے واضح کردیا ہے کہ ریاست بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے جو لوگ اس وقت بیرون ملک یا پہاڑوں پر ہیں وہ آئین اور قانون کے مطابق اپنے حقوق کے حصول کے لئے سیاسی جدوجہد کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں