اوستہ محمد میں سورج سوا نیزے پر، درجہ حرارت 52سینٹی گریڈ ریکارڈ

اوستہ محمد: اوستہ محمد میں شدید گرمی درجہ حرارت 52سنٹی گریڈ بجلی بند، شدید گرمی سے کاروبار بری طرح متاثر، لوگ سائے کے تلاش میں گھومتے نظر آئے بازار ویران لوگ پریشان، چرند پرند منہ کھولے ہانپتے نظر آئے، اللہ سے اپنے گناہوں کی معافیاں مانگنے لگے تفصیلات کے مطابق ضلع جعفرآباد سمیت اوستہ محمد اور آس پاس کے علا قوں میں آج شدید گرمی پڑی صبح سے حبس نے پورے علاقے کے انسان اور چرند پرند کو پریشان کر رکھا گرمی سے بازار ویران نظر آرہا تھا، لوگ سائے کی تلاش میں تھے اور سائے میں گھومتے نظر آئے، کاروبار بری طرح متاثر رہا درجہ حرارت 52سنٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی غیر علانیہ رہا، چرند پرند منہ کھولے ہانپتے نظر آئے لوگ گرمی ست اتنے خوف زدہ تھے کہ اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی معافیاں مانگنے لگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں