نجمہ بلوچ کو بلیک میل اور خودکشی پر مجبور کرنیوالے 3 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج، لیویز اہلکار معطل، ایک ملزم گرفتار

آواران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر آواران خسرو دلاوری کے مطابق نجمہ بلوچ کی خودکشی کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ’ڈپٹی کمشنر آواران نے لیویز اہلکار کو معطل کر کے میری سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ پولیس نے لواحقین کی درخواست پر لیویز اہلکار سمیت تین ملزمان کے خلاف آواران کے گیشکور تھانے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ آواران کے پولیس افسر کے مطابق واقعہ کے بارہ دنوں بعد ہمیں درخواست دی جس پر ہم نے سوموار کو نجمہ کے چچا دلمراد بلوچ کی مدعیت میں لیویز اہلکار نور بخش، محمد یوسف اور سدھیر کیخلاف قتل بالسبب اور جنسی ہراسگی سے متعلق تعزیرات پاکستان کی دفعات 322اور509 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزم سدھیر کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ باقیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں