خضدار، وڈھ میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری، فصلیں تباہ، متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
خضدار (انتخاب نیوز) خضدار کے علاقے وڈھ میں طوفانی ہواﺅں کیساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری، وڈھ میں کھڑی فصلیں تباہ، بڑی مقدار میں اولے گرنے سے درجنوں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دکانوں کے شیڈز بھی گرگئے۔ وڈھ بازار، پلی ماس، جوئی نورا، و مضافات میں تیز ہواﺅں اور ژالہ باری کے ساتھ بارش، متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ لاکھوں روپے مالیت کے سولر پینلز بھی تباہ ہوگئے۔ مضافاتی علاقوں میں مال مویشیوں کے نقصانات کے بھی اطلاعات ہیں۔
Load/Hide Comments