ساتویں مردم شماری میں کام کرنیوالے عملے کو دو دن میں مکمل معاوضے کی ادائیگی کی جائے، گورنمنٹ ٹیچرز قلات

قلات : ساتویں مردم شماری میں کام کرنے والے عملے کو دو دن میں مکمل معاوضے کی ادائیگی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر عدالت عالیہ سے رجوع کریں گے اور ضلعی و صوبائی سطح پر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں، جی ٹی اے بی قلات اساتذہ کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی، گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع قلات کے ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حالیہ مردم شماری میں اساتذہ کرام نے دن رات ایک کر کے خدمات سرانجام دیئے ملک بھر کی طرح مردم شماری میں قلات کے اساتذہ کرام نے بھی محنت و مشقت سے مہینوں تک شہر سمیت دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں اس مشکل کام کو بخوبی مکمل کیا ترجمان کی مطابق شروع میں سپر وائزرز کے زریعے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عملے کو کنوینس/وہیکل کی مد میں کچھ رقوم فراہم کی گئی جب کہ چند ہفتے بعد ڈپٹی کمشنر قلات کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک آڈیو وائس جاری کیا گیا جو رقوم عملے کو دیئے ہیں وہ واپس کردے ورنہ سخت کارروائی ہوگی تاہم اساتذہ کرام اور دیگر مردم شماری کے عملے کی جانب سے آواز اٹھانے اور یکجہتی کی بدولت وہ رقم واپس نہیں لئے گئے اور اساتذہ کرام سمیت عملے کی ساتھ مردم شماری عملے اور علاقے کے معتبر شخصیات کی موجودگی میں زمہ داری میں طے کیا گیا کہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں جس طرح معاوضے کی ادائیگی ہوئی تو بالکل اسی طرح قلات کے عملے کو بھی معاوضے فراہمی ہوگی جب کہ اب کام مکمل ہوچکا ہے لیکن عملے سے ٹیب طلب کیا جارہا ہے اور انہیں نہ ٹریننگ کے پیسے دیئے جارہے ہیں نہ ہی بلاکس اور نہ ہی وہیکل کی مد میں معاوضے کی ادائیگی کی جارہی دوسری جانب ٹریننگ کرنے والے ریزرو عملے کو بھی ٹریننگ کے پیسے نہیں دیئے جارہے اور جو ریزرو عملہ کام پر گیا ہے ان میں سے بھی کئی اساتذہ کرام کو ایک روپے تک نہیں دیا گیا بیان میں کہا ہے کہ جب تک دونوں بلاکس اور کنوینس اور ٹریننگ کے معاوضے سمیت تمام معاوضوں کی ادائیگی نہیں کی جاتی اس وقت تک جی ٹی اے بی خاموش نہیں رہے گی گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن اساتذہ کے حقوق کسی کو ہڑپ کرنے نہیں دیں گے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر حالیہ مردم شماری عملے کی وہیکل ٹریننگ اور بلاک کے مکمل پیسوں کی ادائیگی دو دن کے اندر یقینی بنائیں بصورت دیگر اساتذہ کرام عدالت عالیہ سے رجوع کریں گے اور اپنے حقوق کے لئے قانونی طریقے سے ہر فورم پر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں