بلوچستان کے 35 اضلاع میں مخصوص بلدیاتی نشستوں پر 871 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
کوئٹہ : صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے 35 اضلاع کے(سوائے کوئٹہ)کے ڈسٹرکٹ کونسلز کی 871 جنرل ممبر کی مخصوص نشستوں (خواتین، مزدور، کسان، اقلیت)پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں جن میں خواتین کے 289 نشستوں پر 522‘کسان کے 47 نشستوں پر 190،مزدور کے 47 نشستوں پر 196جبکہ اقلیت کے 47 نشستوں پر 93 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments


